سیلاب زدگان کی بحالی کا مشن؛ اعلیٰ سطحی عالمی پارلیمانی وفد آج پاکستان پہنچ گیا

اعلیٰ سطحی عالمی پارلیمانی وفد سیلاب زدگان کی بحالی کے مشن کیلئے آج پاکستان پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر پارلیمنٹری یونین کے صدر دوآرتے پاشیکو وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، دورے کے دوران وہ وفد کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔

سینیٹر فیصل سلیم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

انٹر پارلیمانی یونین وفد پاکستانی قوم سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد پہنچے ہیں، اس دوران صدر انٹر پارلیمانی یونین صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی پی یو کی سابق صدر گبریلا کیوس بھی 2020 میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.