گزشتہ ٹیلی تھون میں5ارب روپے سے زائد رقم جمع کی،عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ ٹیلی تھون میں5ارب روپے سے زائد رقم جمع کی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون سیشن میں کہا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کاسامنا ہے، اس بار 2010 کے سیلاب سے زیادہ صورتحال خراب ہے۔
سیلاب سے بہت زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، قوم کو ملکر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ٹیلی تھون میں5ارب روپے سے زائد رقم جمع کی اور آج اس ٹیلی تھون میں ہم امید کرتے ہیں کے پچھلے ٹیلی تھون کا ریکارڈ توڑدیں۔
Comments are closed.