عمران خان کی لائیو ٹیلی تھون، پیمرا سیلاب زد گان کی مدد میں رکاوٹ بننے لگا

سیلاب زدگان کی مدد کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیلی تھون شروع ہوتے ہی بول نیوز کو کیبل نیٹ ورک پر بند کرنا شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیلی تھون شروع ہونے سے پہلے کرکٹ میچ کے دوران بول نیوز کیبل پر آرہا تھا، بول نیوز نے جونہی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ٹیلی تھون ریکارڈد نشر کرنا شروع کی بول نیوز بند کرنا شروع کردیا گیا۔

 اسلام آباد کے علاقے جی ٹین بنی گالہ سے کیبل نیٹ ورک صارفین کی بول نیوز آفس کالز کا تانتا بندھ گیا۔

یادرہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عمران خان کی براہ راست گفتگو نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہو، اس سے قبل بھی عمران خان کا لائیو خطاب نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کو بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیلاب متاثرین کیلیے دوسری ٹیلی تھون

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون سیشن میں کہا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کاسامنا ہے، اس بار 2010 کے سیلاب سے زیادہ صورتحال خراب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 3کروڑ پاکستانی متاثر ہوئے، پوری قوم کو مل کر اس آفت سے مقابلہ کرنا ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ آج ہم نے ثانیہ نشتر کو دعوت دی ہے کیونکہ ٹیلی تھون سے جو امداد آرہی ہے اس کو ثانیہ نشتر دیکھ رہی ہے، انسان کوشش کرسکتا ہے ، کامیابی اللہ دیتا ہے، پورے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے پیسہ جمع کر رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ سابقہ ٹیلی تھون نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے ، گزشتہ ٹیلی تھون میں ہم نے 5ارب روپے سے زیادہ جمع کیے اور آج اس ٹیلی تھون میں ہم امید کرتے ہیں کے پچھلے ٹیلی تھون کا بھی ریکارڈ توڑیں گے۔

 اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ گزشتہ ٹیلی تھون سے 3 ارب 30 کروڑ کی رقم مل چکی ہے، حکومتی اور ٹیلی تھون فنڈز کو یکجا کر کے متاثرین کی مدد کرینگے، احساس پروگرام کا ڈیٹا اکٹھا کر کے امداد متاثرین تک پہنچائی جائے گی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.