وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے وزیر کلچر کو ٹیلی فون، مالی امداد دینے پر مشکور

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے  متحدہ عرب امارات کے وزیر کلچر کو ٹیلی فون کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیر کلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کو ٹیلی فون کیا اور سیلاب متاثرین کے لئے بڑی مالی امداد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر دینے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ کی فراخ دلانہ مدد اہل پاکستان ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے دردمندی کا ثبوت دیا ہے، آپ کی مدد سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی۔

شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سے یک جہتی کا اظہار بھی کیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.