وزیرداخلہ کی درخواست پر 5ہزار سےزائد پاکستانی زائرین کوعراق داخلےکی اجازت مل گئی


رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی درخواست پر عراقی ہم منصب نے ایران عراق سرحد پر میں پھنسے ہوئے 5ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کو فوری عراق داخلے کی اجازت دے دی۔

رانا ثناء اللہ نے اپنے عراقی ہم منصب عثمان علی فردہود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں پاکستانی زائیرین کے ویزا اجراء میں تاخیر، ویزا تعداد میں اضافہ اور پاکستانی زائرین کو عراق داخلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات چیت کی۔

وزیر داخلہ کی عراقی ہم منصب عثمان علی فردہود سے درخواست

وزیر داخلہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے 5 ہزار پاکستانی زائرین کو عراق داخل ہونے کی اجازت دینے، عراق میں براستہ ایران داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کیلئے ایران، عراق سرحد مستقل طور پر کھولنے اور چہلم حضرت امام حسین کیلئے عراق جانے کے خواہشمند زائرین کو خصوصی ویزا اجراء کرنے کی درخواست کی گئی۔

عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہود کی طرف سے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی تمام تجاویز کا خیرمقدم کیا گیا اور مطالبات کی فوری منظوری اور ان پر بلاتاخیر عملدآمد کی یقین دہانی کرائی۔

رانا ثناءاللہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب عثمان علی فرہودہ کا پاکستانی زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے، عراقی سفارتخانے میں زیرالتواء پاکستانی زائیرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفورعملدرآمد اورعراقی وزیر داخلہ نے چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزا سہولت دینے کا اعلان کیا۔

اس ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمند زائرین کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

دونوں وزراء داخلہ نے پاکستان،عراق تعلقات کے فروغ اور داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن بہتر بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے پراتفاق کیا۔

وزیر داخلہ کا اپنے ہم منصب کا شکریہ

وزیر داخلہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے 5 ہزار پاکستانی زائیرین کو عراق داخلے کی فوری اجازت دینے، ویزا درخواستوں پر فوری عملدرآمد اور تعداد میں اضافے اور اربعین کیلئے خصوصی ویزا پرمٹ جاری کرنے پر بھی اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

رانا ثناءاللہ کا اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کا دورانیہ تقریباً چالیس منٹ رہا اور اس دوران انہوں نے عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہودہ کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔

عراقی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا شکریہ ادا کیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.