الیکشن کمیشن کے فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں۔
فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیناڈول کی قلت ہے، حکومت پیناڈول کی قیمت کا تعین نہ کرسکی جسکی وجہ سے قلت ہے، پاکستان میں بہت سی ادویات بننا بند ہوگئیں۔
‘غیرذمہ دار لوگوں نے ملک کا حشر نشر کردیا’
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم اور انکی کابینہ نے عوامی ریلیف کیلئے کوئی پروگرام نہیں دیا، ملک آپ کے حوالے ہوا تو 6فیصد گروتھ ہورہی تھی، ہمارے دور میں خوردنی تیل 1700 ڈالر،آج 800ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود خوردنی تیل کی قیمت کم نہیں کی گئی، انہیں معلوم ہے الیکشن کرائے تو انکو شکست ہوگی، غیرذمہ دار لوگوں نے ملک کا حشرنشر کردیا، اداروں کو ذمہ دارانہ فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔
‘الیکشن کمیشن میں انتظامی بحران ہے’
فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں، الیکشن پر عوام کے کروڑوں روپے خرچ کیے جاچکے تھے، اربوں روپے خرچ کر کے کہہ دیا الیکشن نہیں ہوسکتے۔
انکا کہنا تھا کہ سب نے دیکھا یہ کس طرح الیکشن سے بھاگے، الیکشن کمیشن میں انتظامی بحران ہے، چیف الیکشن کمشنر اور انکی ٹیم کی نالائقی کی وجہ سے بحران ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 40 لاکھ سے زائدو وٹرز کو مردہ قرار دے دیا گیا، الیکشن کمیشن جانبدار اور پی ٹی آئی کے خلاف ہے۔
‘کوئی دوست ملک شہبازشریف اور انکی کابینہ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں’
انہوں نے کہا کہ 2010کےسیلاب میں دوست ممالک نے پاکستان کی مدد کی تھی، کوئی دوست ملک شہبازشریف اورانکی کابینہ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، اعتماد کی کمی کی وجہ سے حکومت کو کوئی بھی پیسہ دینے کو تیارنہیں، عوام کو معلوم نہیں پیسہ خرچ ہوگا یا لندن جائے گا۔
‘پاکستان میں دہشتگردی کے مقدمات عام کردیئے گئے ہیں’
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے مقدمات عام کردیئے گئے ہیں، اس سے ملک بدنام ہوگا، عمران خان اور میڈیا پر انسداد دہشتگری اور توہین مذہب جیسے الزامات لگائے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوریج پر ٹی وی چینلز کوسزائیں دی جارہی ہیں، حکومت کو کوئی پرائیویٹ فنڈنگ نہیں ملی، کوئی حکومت پر اعتماد نہیں کررہا۔
انہوں نے کہا کہ کل تمام شہروں میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا گیا، عمران خان کی پچھلی ٹیلی تھون میں5ارب سےزائدکی کمٹمنٹ کی گئی تھی، 5 ارب سے زائد کی کمٹمنٹ میں 3ارب جمع ہوچکے ہیں، سیلاب متاثرین کیلئےعمران خان آج دوسری ٹیلی تھون کرینگے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے سے مہنگائی کے خلاف بہت بڑی تحریک کا آغازکرنے جارہے ہیں، ملکی معیشت کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔
Comments are closed.