وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے بی آر ٹی اورنج لائن عبدالستار بس سروس کا افتتاح کردیا


بی آر ٹی اورنج لائن

بی آر ٹی اورنج لائن

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے بی آر ٹی اورنج لائن عبدالستار بس سروس کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن بس سروس کے لئے 20 بسیں کراچی کی سڑکوں پر رواں دواں ہونگی جبکہ مجموعی طور پر 4 کلو میٹر کا ٹریک ہے۔

ٹریک پر چار بس اسٹیشن اور ٹکٹ گھر بنائے گئے ہیں جبکہ منصوبے پر ڈھائی ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔

منصوبہ اورنگی ٹاون پانچ نمبر سے شروع ہوکر میٹرک بورڈ آفس پر ختم ہوگا جبکہ منصوبہ سے کراچی کے شہری بلخصوص اورنگی ٹاون کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔

 وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال ہے اس وجہ سے اس تقریب کو سادگی سے کر رہے ہیں، کراچی والوں کمٹمنٹ ہے اسے پورا کردیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اس کا کرایہ 10 سے 20 روپے مقرر کیا گیا ہے البتہ اس منصوبے کو سندھ حکومت نے مکمل فنڈد کیا ہے۔

انہوں نے کہ ٹرانسپورٹ کے مزید منصوبے لائے جائیں اور کراچی والوں کو سفر کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

فیصل ایدھی

دوسری جانب فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کے لئے بس سروس ہے جو یہاں کی ضرورت تھی، کراچی کے لئے بمبئی کی طرز پر ٹرانسپورٹ  نظام ضروری ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.