سیلاب متاثرین کاکھانا غیرمعیاری ہونے پرمقامی عدالت کا اظہارِ برہمی

سندھ کےعلاقے تنگوانی میں کھانا غیرمعیاری ہونے پر سول جج منورعلی پیرزادو نے انتظامیہ پر اظہار برہمی کیا۔

( رشید احمد، نمائندہ ) تفصیلات کے مطابق تحصیل تنگوانی میں سیلاب متاثرین کے لیے خیمہ بستی میں غیرمعیاری کھانا کھانے سے 5 بچے بیماری میں مبتلا ہو گئے۔

غیر معیاری کھانا کھانے سے بچوں کو الٹی اور پیٹ خراب ہو گیا۔ خیمہ بستی میں میڈیکل ٹیم نہ ہونے سے بچوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سول جج منورعلی پیرزادو نے سیلاب متاثرین کو دیے جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانا غیر معیاری ہونے پر سول جج اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایسا غیر معیاری کھانا تو جانور بھی نہ کھائیں جو آپ سیلاب متاثرین کو دے رہے ہیں۔

سول؛ جج منورعلی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو غیر معیاری کھانا کیسے کھلا رہیں ہیں آپ کو احساس نہیں۔ آج کے بعد اگرغیر معیار کھانا دیا گیا تو پھر آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.