پاک فضائیہ سیلاب متاثرین کی تیز ترین بحالی کے لیئے پیش پیش

قوم کی پکار پر ہمیشہ فرنٹ لائن ریسپانڈر ہونے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جارحانہ انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے سیلاب زدگان کے لیے انتہائی ضروری مالی امداد جمع کرنے کے لیے “پاکستان ایئر فورس فلڈ ریلیف فنڈ” بھی قائم کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کو خوراک، رہائش، پینے کا پانی اور طبی امداد سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں ازحد ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں 26226 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 205 پانی کی بوتلیں اور 1769 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے ہیں جن میں بنیادی غذائی اجناس شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں 1646 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.