چینی آئی پی پیز کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے چینی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (IPPS) کے ساتھ مستقل بنیادوں پر ملاقاتیں کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ ان کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت چینی آئی پی پیز کو ادائیگی سے متعلق اجلاس آج منعقد ہوا ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، کمیٹی میں خزانہ، پاور ڈویژن اور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) کے نمائندے شامل ہوں گے۔
چینی آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے معاملے پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے چینی آئی پی پیز کے حکام کو ان کے تحفظات کو فوری طور پر دور کرنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کا ایک اہم منصوبہ ہے اور حکومت کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں چینی آئی پی پیز کو واجب الادا ادائیگیوں اور ان کو درپیش دیگر رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چینی آئی پی پیز کے سی ای اوز نے اپنے مسائل کے حل اور حل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اسکے علاوہ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، طارق فاطمی ایس اے پی ایم، ظفرالدین محمود، سیکرٹری پاور، چائنیز انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے سی ای اوز نے شرکت کی۔
Comments are closed.