سیکریٹری اقوامِ متحدہ کا این ایف آرسی کا دورہ، سیلاب کی صورتحال پربریفنگ

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر(این ایف آرسی سی) پہنچے۔

ایف ایف آر سی میں دورے کے دوران یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں۔ سیلاب کے دوران عوام نے مشکلات اور تکلیف کا سامنا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کے دوران عوام نے مشکلات اور تکلیف کا سامنا کیا ہے، سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے جو سنگین صورتحال سے دوچار ہیں۔

انھوں نے مذید کہا کہ وفاقی حکومت پاک افواج کے بھرپور تعاون سے سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کر رہی ہے، سیلاب کے بعد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اولین ترجیح تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مختلف ملکوں، اقوام متحدہ اور مختلف تنظیموں کی طرف سے امداد کے شکرگزار ہیں۔

یو این سیکریٹری جنرل

یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی میں خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سیلاب ایک قدرتی آفت ہےجو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آتا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جن کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔

انھوں نے مذید کہا کہ پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے، پاکستان کی افغان مہاجرین کی طویل عرصے تک مہمان نوازی کو سراہتے ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہورہا ہے، دورہ پاکستان کا مقصد سیلاب متاثرین اور عوام کے ساتھ اظہاریک جہتی ہے۔

انتونیو گوتیرس نے یقین دلایا کہ اقوام متحدہ کا پورا نظام پاکستان کی مدد کو تیارہے، دنیا کو پاکستان کی صورتحال کا اندازہ کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔ این اف آر سی کے دورے سے قبل انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ بھی کیا جہاں ان کا استقبال وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.