ہم تعلیمی نظام میں اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں، محمود خان
محمود خان نے کہا ہے کہ ہم تعلیمی نظام میں اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت تعلیمی بورڈز کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کسی بھی تعلیمی بورڈ کو ختم نہیں کر رہی اور تعلیمی بورڈز کے خاتمے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی نظام میں اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے امتحانات اور مارکنگ میں تفریق کا خاتمہ ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے مزید کہا کہ تمام علاقائی تعلیمی بورڈز بدستور قائم رہیں گے۔
Comments are closed.