کراچی میں ڈینگی کیسسز کا تناسب زیادہ ہے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کیسسز کا تناسب زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں عوام دوست حکومت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بےنظیر زندہ تھی تو بے نظیر تھی اب بھی وہ بے نظیر ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دروازے حکومت نے عوام کے لئے کھولے۔

ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے پاک افواج سمیت دیگر ادارے ریلف کا کام کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹینٹس، ترپالیں ، مچھر دانیاں، مچھر کش ادویات، راشن اور پینے کا پانی پی ڈی ایم کے زریعے تقسیم کرچکے ہیں جبکہ 81 لاکھ کمبل بھی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سردی میں متاثرین کو یہ دستیاب ہوں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صحت کے مسائل نے بھی جنم لیا، محکمہ صحت متحرک ہے جبکہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تعنیات کیا گیا ہے، ادویات کا مسئلہ تھا اسے بھی حل کردیا گیا ہے۔

 ایڈمنسٹریٹر کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملیریا کے 148589 کیسزز رپورٹ ہوئے لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، ڈینگی کا مسئلہ صرف کراچی کا نہیں ملک کے دیگر علاقوں میں بھی کیسسز رپورٹ ہورہے ہیں لیکن کراچی میں ڈینگی کیسسز کا تناسب زیادہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں ڈینگی کے 221 کیسسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 27 افراد جان بحق ہوئے، ضلع شرقی سب سےزیادہ متاثر ہے، یہاں 15 اموات ہوئی ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ شہری گھروں اور دفاتر میں بھی ڈینگی مچھر کے افزائش کے مقام کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.