وفاقی وزیر داخلہ اور کسان اتحاد کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان اور کسان اتحاد کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کے نمائندوں اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے درمیان مذاکرات بدھ کی رات وفاقی وزیر کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئے۔

وزیراعظم  سے ملاقات کی شرط پر کسان اتحاد نے احتجاج ختم کر دیا، مذاکرات کامیاب رہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے احتجاج ختم کرنے پرکسان اتحاد کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

کسان اتحاد کے نمائندوں کی وزیراعظم سے 28 ستمبر کو ملاقات ہو گی۔

 

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.