کسان اتحاد احتجاج؛ شاہ محمود کو شرکت سے روکنے پر پی ٹی آئی رہنما پولیس پر گرج پڑے
اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کو پرامن کسان اتحاد احتجاج میں شرکت کرنے سے روک دیا جس پر دیگر پی ٹی آئی رہنما پولیس اور حکومت پر گرج پڑے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں نے اسلام آباد پولیس کے رویے پر سخت ردعمل دیا۔
شاہ محمود قریشی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے پولیس نے گھیر لیا اور F9 پارک میں کسان اتحاد احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا، یہ میرے آزادئ احتجاج کے بنیادی حقوق کے عین خلاف ہے، امپورٹڈ حکومت مزید کتنی آوازیں دبائے گی؟ شرمناک!
مجھے ابھی پولیس نے گھیر لیا ہے اور F9 پارک میں کسان اتحاد احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا ہے۔ یہ میرے آزادئ احتجاج کے بنیادی حقوق کے عین خلاف ہے۔
امپورٹڈ حکومت مزید کتنی آوازیں دبائے گی؟
شرمناک!#PakistanUnderFascism pic.twitter.com/NOdxOMXUQr— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 21, 2022
عمران اسماعیل
پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ فسطائیت اور خوف میں مبتلا امپورٹڈ حکومت انتقام کی آگ میں اندھی ہو چکی ہے، پرامن احتجاج میں شرکت پر سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو روکنا اور ہراساں کرنا شرمناک عمل ہے، کس کس کی زبان بندی کرو گے ہر فرد اب باشعور بن چکا ہے؟
فسطائیت اور خوف میں مبتلا امپورٹڈ حکومت انتقام کی آگ میں اندھی ہوچکی ہے پرامن احتجاج میں شرکت پر سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو روکنا اور ہراساں کرنا شرمناک عمل ہے کس کی زبان بندی کروگے ہر فرد اب باشعور بن چکا ہے pic.twitter.com/vL4LQ1Lm57
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) September 21, 2022
زرتاج گل
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی گی۔
امپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی، https://t.co/BqET2VLzuO
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) September 21, 2022
اسد عمر
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کو احتجاج کرنے والے کسانوں سے ملنے سے روک دیا گیا، کس قانون کے تحت؟ اسلام آباد میں لگتا ہے آئن اور قانون ختم کر دیا گیا ہے؟
شاہ محمود قریشی کو احتجاج کرنے والے کسانوں سے ملنے سے روک دیا گیا. کس قانون کے تحت؟ اسلام آباد میں لگتا ہے آئن اور قانون ختم کر دیا گیا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 21, 2022
علی حیدر زیدی
علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کا شرمناک ردعمل! یہ ہمارے بنیادی حقوق کو پامال کر رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت بوکھلا گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کا شرمناک ردعمل!
یہ ہمارے بنیادی حقوق کو پامال کر رہے ہیں۔
یہ #ImportedMorons . کی حکومت بوکھلا گئی ہے! pic.twitter.com/8MCFjOI52i
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) September 21, 2022
اعظم خان سواتی
پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ امپورٹڈ گورنمنٹ شرم کرو مجھے پولیس نے گھیر لیا اور F9 پارک میں کسان احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا، یہ احتجاج کی آزادی کے میرے بنیادی حق کے خلاف ہے، یہ امپورٹڈ حکومت کتنی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے؟
Shame on imported Govt. I been surrounded by police and stopped from joining the Kissan Protest in F9 park. This is against my fundamental right to freedom of protest. How many voices is this imported government going to try to suppress? Shah mehmood #PakistanUnderFascism
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) September 21, 2022
فیصل جاوید
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ یہ حکومت کتنی بے حس ہے-
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نہ کسانوں کی روداد خود سن رہی ہے اور نہ کسی اور کو ان کے پاس جانے دے رہی ہے، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو روکنا اس حکومت کی بوکھلاہٹ کو عیاں کرتا ہے، یہ حکومت بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہی ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔
یہ حکومت کتنی بے حس ہے- نہ کسانوں کی روداد خود سن رہی ہے اور نہ کسی اور کو ان کے پاس جانے دے رہی ہے- سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو روکنا اس حکومت کی بوکھلاہٹ کو عیاں کرتا ہے- یہ حکومت بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہی ہے- انکے جانے کا وقت اگیا @SMQureshiPTI
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 21, 2022
بابر اعوان
پی ٹی آئی سینئر رہنما بابر اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کو کسانوں سے غیر آئینی طور پر ملنے سے روکا، سن لو امپورٹڈ، اِس دفعہ عوام تمہیں پھکّی دینے آرہے ہیں۔
سی ڈی اے کے وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کو کسانوں سے غیر آئینی طور پر ملنے سے روکا۔ امپورٹڈ کہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کو دھونی دیں گے۔ سن لو امپورٹڈ، اِس دفعہ عوام تمہیں پھکّی دینے آرہے ہیں۔ pic.twitter.com/bj5oAV64R1
— Babar Awan (@BabarAwanPK) September 21, 2022
اسلام آباد پولیس کا موقف
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے اپنا موقف سامنے رکھا کہ شاہ محمود قریشی کسان اتحاد کے احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس کے کام میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی، پولیس افسران نے ان کے دھمکی آمیز ریمارکس کو صبر و تحمل سے سنا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے فرائض منصبی بغیر کسی حیل و حجت کے اور بلا تفریق جاری رکھے گی، صبر و تحمل اور قانون کی پاسداری پولیس کی تربیت کے اہم اجزاء ہیں۔
واضح رہے کہ مہنگی بجلی و کھاد پاکستان کسان اتحاد کا احتجاجی دھرنا دن بھر ایف نائن پارک میں جاری رہا۔
کسان اتحاد کمیٹی کے حکومتی نمائندوں سے 3 مذاکراتی دور ہوئے۔
آخری مذاکراتی دور میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کسان اتحاد وفد کو یقین دہانی کروائی جس پر کسانوں نے احتجاجی دھرنا پرامن طور پر ختم کر دیا۔
Comments are closed.