وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کے 10 کلو اور 20 کلو کے تھیلے کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے فلورمل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک طاہرامین، چیئرمین آل پاکستان فلورمل ایسوسی ایشن عاصم رضا، سابق چیئرمین میاں ریاض اور حافظ احمد قادر کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کے 10 کلو اور 20 کلو کے تھیلے کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں 20کلو آٹے کا تھیلا1295روپے میں فروخت کیا جائے گا جبکہ صوبے بھر میں 10کلو کا آٹا تھیلا648 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
پرویزالہٰی نے فلور ملوں کا ڈیلی کوٹہ تقریباً2 ہزار میٹرک ٹن بڑھایا اور کہا کہ فلور ملوں کو روزانہ18ہزار600میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے فلور مل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے بات چیت کرکے قیمت میں کمی پر قائل کیا۔
صوبائی وزیر خوراک حسنین بہادر دریشک،سیکرٹری فوڈ اورڈی جی فوڈبھی اس موقع پر موجود تھے۔
Comments are closed.