سیاسی استحکام کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا، عمران خان

 

عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیجیٹل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 5 سال کیلئے الیکٹ ہو کر آئے تو لوگوں کو اعتماد ہوتا ہے، کسی کو نہیں پتا یہ حکومت کتنے دن کیلئے رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ روپے پر پریشر پڑا،ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود روپے کی قدر گررہی ہے، ہماری ایکسپورٹس کم ہورہی ہیں جبکہ 20فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی بند ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا ، ہماری حکومت نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی لیکن ان کی حکومت جب آتی ہے کرائسز آجاتے ہیں جبکہ مفتاح جبکہ شہبازشریف نے کہا ہم نے ان کیلئے بارودی سرنگیں چھوڑیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی نے معیشت کو5 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ،2 پارٹیوں نے60 سال میں آدھا وقت حکومت کی اور جب بھی یہ2 پارٹیاں آئیں ان کی دولت اوپر چلی گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ دور میں کوئی سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہا اور پاکستان کا قرضہ بڑھتا جا رہا ہے جبکہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی ہے، آئی ایم ایف کے مطابق بجلی مزید مہنگی ہوگی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.