عمران خان کا لانگ مارچ کی طرف بڑھنے کا حتمی فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی طرف بڑھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی نے پنجاب کی سیاسی قیادت کو دو ہفتوں میں لانگ مارچ کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

پنجاب کے پی ٹی آئی ارکان کی رائے ہے کہ لانگ مارچ کو پشاور کے بجائے لاہور سے اسلام آباد کی طرف لایا جائے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کے حامی ہیں۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھے گا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.