سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت اور سوات میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے خلاف دو مختلف کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی کے جوانوں نے جنرل ایریا، ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ضلع سوات کے علاقے چار باغ میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کی مشتبہ موجودگی پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
اس آپریشن میں ایک دشمن مارا گیا۔
کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگرد سے گولہ بارود اور ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے۔
Comments are closed.