ہفتے کی شام کو رحیم یار خان میں ایک بڑے جلسے سے مخاطب ہوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتے کی شام کو رحیم یار خان میں ایک بڑے جلسے سے مخاطب ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو جلسے کا مقصد اپنی قوم کو حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل کرنا ہے، رحیم یار خان جلسہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام باہر نکل کر دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسہ عام میں اپنی قوم کو اپنے اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کروں گا، جلسے میں قوم سے بات کروں گا کہ ہم نے حقیقی طور پر کیسے آزادی حاصل کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ رحیم یار خان میں آپ سب سے ملاقات ہو گی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.