سیلاب ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے ملکر مشکل سے نمٹیں گے، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے ملکر مشکل سے نمٹیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی روجھان آمد ہوئی، جہاں کمشنر ڈیرہ غازی نے انکو سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر میڈیا بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے، ہزاروں ایکڑ زمین اس وقت پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو نقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کرنا چاہیے جبکہ میں سیلاب متاثرین کو مزید امداد کے معاملے پر بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ملکر مشکل سے نمٹیں گے جبکہ اپنے نمائندوں سے کہتا ہوں کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جائیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھر دانیاں فراہم کی جائیں۔
Comments are closed.