پاکستان کو شہباز شریف نے ڈیفالٹ سے بچایا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو شہباز شریف نے ڈیفالٹ سے بچایا۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین کی پریس کانفرنس میں باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں، شوکت ترین نے کہا ہم تو آئی ایم ایف کی ستمبر میں چھٹی کروا دیتے، یہ تو ملک کو دیوالیہ کی طرف دھکیل رہے تھے، پاکستان کو ڈیفالٹ سے شہباز شریف نے بچایا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیر کو آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ تھی اور جمعے کو یہ انکار کرنے کا کہہ رہے تھے، شوکت ترین نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خط لکھا، انہوں نے جھوٹ بولا کہ خط کسی کو نہیں بھیجیں گے، پنجاب کے بیوروکریٹس نے خط لکھنے سے انکار کر دیا تو خیبرپختونخوا کے وزیر نے خود خط لکھا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ شوکت ترین نے خود کہا کہ خط آئی ایم ایف نمبر ٹو کو بھجوا دو، عمران خان تو ملک کا قرض اتارنے آئے تھے اور ملک کو 19 ہزار کا نیا قرض دے گئے۔

40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو شہباز شریف 25 ہزار روپے دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کپاس کی فصل تباہ ہو گئی ہے، گنے کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، وزیر اعظم نے ایران اور ترکی سے بھی پیاز ٹماٹر منگوانے کا کہا ہے اور 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو شہباز شریف 25 ہزار روپے دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت سنبھل گئی ہے، عمران خان کے پاس پیسے کہاں سے آتے ہیں وہ خود بتا دیں، ہم بھی بتا دیں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.