سیاسی استحکام کیلئے الیکشن کے سوا سارے راستے بند ہوچکے ہیں، بابر اعوان
بابر اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے لئے فوری الیکشن کے سوا سارے راستے بند ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان معاشی طور پر امپورٹڈ حکومت کے پہلے 5 ماہ میں ریڈ زون میں چلا گیا۔
پاکستان معاشی طور پر امپورٹڈ حکومت کے پہلے 5 ماہ میں ریڈ زون میں چلا گیا۔ اِسی لئے قوم کے لیڈر عمران خان نے آج دردِ دل سے کہا ایسی حکومت کو اقتدار میں رہنے دینا، ملک کے لئے ناقابلِ تلافی رسک ہے۔ سیاسی استحکام کے لئے فوری الیکشن کے سوا سارے راستے بند ہوچکے ہیں۔ pic.twitter.com/VYPSVuIcDR
— Babar Awan (@BabarAwanPK) September 15, 2022
ان کا کہنا تھا کہ اِسی لئے قوم کے لیڈر عمران خان نے آج دردِ دل سے کہا ایسی حکومت کو اقتدار میں رہنے دینا، ملک کے لئے ناقابلِ تلافی رسک ہے، سیاسی استحکام کے لئے فوری الیکشن کے سوا سارے راستے بند ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب ٹویٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب گڈ ٹھگ اور بیڈ ٹھگ پھر ایکشن میں ہیں۔
عمران خان کے کوچ پیچھے ہٹ جائیں تو عمران خان کو sort کرنا تین دنوں کا کام ہے۔ مریم نواز
“Good ٹھگ، Bad ٹھگ” پھر ایکشن میں ہے۔ Good ٹھگ ہر روز کان پکڑ کر آئی ایم ایف کے سامنے ناک سے لکیریں نکالتا ہے۔ Bad ٹھگ کی ڈیوٹی بڑھکیں مارنا اور دھمکیاں دینا ہے۔ ایسے نہیں چلے گا!
— Babar Awan (@BabarAwanPK) September 15, 2022
سابق وفاقی وزیر بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ گڈ ٹھگ ہر روز کان پکڑ کر آئی ایم ایف کے سامنے ناک سے لکیریں نکالتا ہے جبکہ دوسری جانب بیڈ ٹھگ کی ڈیوٹی بڑھکیں مارنا اور دھمکیاں دینا ہے، لیکن اب مزید ایسے نہیں چلے گا۔
Comments are closed.