وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہاں سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف آج ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور مبصر ممالک کے سربراہان کے ساتھ ساتھ SCO تنظیموں کے سربراہان اور دیگر خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی، فوڈ سیکیورٹی انرجی سیکیورٹی اور پائیدار سپلائی چینز پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وہ ایسے معاہدوں اور دستاویزات کی بھی منظوری دیں گے جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت کا تعین کریں گے۔
دریں اثناء وزیراعظم نے آج سمرقند میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور قازقستان کے صدر کسیم جومارٹ توکائیف سے بھی ملاقات کریں گے۔
اپنے دورے کے اختتام سے قبل وزیراعظم امام بخاری کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔
Comments are closed.