عمران خان کے جلسے کا بہانہ، بول نیوز بنا حکومتی انتقام کا نشانہ

پیمرا نے عمران خان کی تقاریر دکھانے پر بول نیوز کی نشریات ایک بار پھر معطل کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیوز کی نشریات 3 روز کیلئے معطل کر دی ہیں۔

پیمرا نے بول نیوز پر موثر تاخیری نظام کے استعمال نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ بول نیوز نے تاخیری نظام کو انتہائی موثر انداز سے پیش کیا، چینل پر جلسوں میں عمران خان کے خطاب کو ریکارڈڈ نشر کیا جاتا رہا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

پیمرا کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ عمران خان کی تقریر نشر کرنے کی پاداش میں بول نیوز کی بندش پاکستان میں اظہار آزادی کی حالت زار بتا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے عدالتیں بے بس ہیں اور قانون لاچار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے بھی ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بول نیوز کی نشریات کو پھر بند کر دیا گیا ہے، امپورٹڈ حکومت کی جانب سے آزادی صحافت پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ آخر کیا جرم سرزد کر دیا بول نیوز نے جو اسے بند کر دیا گیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ بول نیوز کو حق اور سچ کی آواز اٹھانے اور عوام کی پکار کو نشر کرنے جیسے سنگین جرائم کی سزا دی جا رہی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.