پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی باہمی رابطے استوار رکھنے کا خواہاں ہے، آرمی چیف
آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کےساتھ روایتی باہمی رابطے استوار رکھنے کا خواہاں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اوردوطرفہ تعاون پر تبادلہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے پراتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی وفد نے سیلاب کی تباہ کاریوں پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا جبکہ امریکی وفد کا متاثرہ خاندانوں سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی وفد نے مصیبت کی گھڑی میں عوام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروالئی جبکہ وفد نے علاقائی استحکام کےلیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بطور گلوبل پارٹنر امریکی تعاون پر تشکر کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی باہمی رابطے استوار رکھنے کا خواہاں ہے جبکہ پاکستان امریکا کے ساتھ کثیرالنوعیت تعلقات کا فروغ بھی چاہتا ہے۔
Comments are closed.