قومی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کئے، قانون نافذ کرنے والے ادرے سیلاب کے ریلیف اقدامات میں مصروف ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے باقی مراحل الیکشن شیڈول کے مطابق مکمل ہونگے، حالات کی بہتری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پر نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.