مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت ہے، تحریری حکم
لاہورہائی کورٹ نے تحریری حکم میں کہا کہ مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کیلئے دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے تحریری حکم جاری کیا۔
لاہورہائی کورٹ کے تحریری حکم میں کہا گیا کہ چودھری شوگرملزکیس میں مریم نوازکو 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ جمع کروانے کی شرط کے ساتھ ضمانت دی گئی تھی۔
عدالتی تحریری حکم میں کہا گیا کہ مریم نوازنے ضمانت کے فیصلے میں عائد پاسپورٹ جمع کروانے کی شرط کو ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔ امجد پرویزایڈووکیٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سپریم کورٹ کو 2017 کا فیصلہ پیش کیا۔
تحریری حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت ہے۔ پاسپورٹ واپسی کی درخواست میں اٹھائے گئے نکات غورطلب ہیں۔
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے تحریری حکم میں مذید کہا کہ عدالت مخالف فریق کا مؤقف جاننے کے لیے نوٹس جاری کررہی ہے۔ حکومتی لا افسروں نے مخالف فریقین کی جانب سے نوٹسز قبول کیے۔
عدالتی حکم کے مطابق مزید سماعت 27 ستمبر کو ہوگی۔
Comments are closed.