حکومت کی قابلیت نہ پاکستان میں ہے اور نہ ہی باہر ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی قابلیت نہ پاکستان میں ہے اور نہ ہی باہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود روپیہ گر رہا ہے، پہلے کبھی اتنی زیادہ مہنگائی نہیں ہوئی، پاکستان میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیرمعیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، حکومت کے پاس معیشت کو ٹھیک کرنے کا کوئی پلان نہیں، پاکستان کی معیشت اس وقت تباہ حالی کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جو ملک کو اکٹھا رکھ سکتی ہے، موجودہ حکومت کی ساکھ نہ پاکستان کے اندر ہے نہ ہی باہر۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.