شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے رہا ہونے کے فوری بعد کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرنے لگے اور پرجوش طریقے سے شہباز گل کا استقبال کیا۔
شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
شہباز گل کے قافلے کا رخ مین اڈیالہ روڈ کے بجائے موٹر وے کی جانب موڑ دیا گیا ہے، قافلہ چکری انٹر چینج کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کی پانچ لاکھ روپوں کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔
Comments are closed.