اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج قائداعظمؒ کے یوم وفات کی مناسبت سے بحیثیت قوم پاکستان کو قائد کےویژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم ضروری ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ ایک باکردار، باصلاحیت، کرپشن سے پاک، خوف خدا اور خدمت خلق پر یقین رکھنےوالی  قیادت یہ کارنامہ سرانجام دے سکتی ہے، اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو بجلی ملتی نہیں حکومت صرف بلوں کی صورت میں بجلیاں گرا رہی ہے، آدھی درجن سے زائد ٹیکس شامل کر کے بجلی 50 روپے سے زائد یونٹ چارج کیے جا رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ سماجی دہشت گردی کے نتیجے میں غربت، مہنگائی اور خودکشیاں عام ہو گئی ہیں، موجودہ حکومت نے گذشتہ حکومت کا آئی ایم ایف کا ایجنڈا بہت تیزی سے آگے بڑھایا ہے، تمام قوانین اور مہنگائی آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو موقع ملا تو پریشانیوں اور مصیبتوں میں گری ہوئی عوام کو خوشحالی کی طرف لے کر آئیں گے، تینوں بڑی پارٹیاں ٹرانس جینڈر قانون میں ترامیم سے سازش کا حصہ بنتے ہوئے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر اللہ سے استغفار کرتے ہوئے شریعت کے منافی قانون سازی کو واپس لینے کا اعلان کرے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.