قوم کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے متحد ہونا چاہیے، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے متحد ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اینکرز کی جانب سے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیمانے کے پیش نظر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی سرگرمیاں دو سال تک جاری رہ سکتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے متحد ہونا چاہیے جبکہ صوبائی حکومتیں امدادی سرگرمیوں کی قیادت کر رہی ہیں اور مسلح افواج نے بھی اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب نے پسماندہ علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ بیس پسماندہ اضلاع کے لیے چالیس ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
احسن اقبال کی سیلابی صورتحال اجاگر کرنے اور امدادی سرگرمیوں کی ضرورت بتانے پر میڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ میڈیا اس قدرتی آفت پر توجہ مرکوز رکھیں۔
اسکے علاوہ این ایف آر سی سی نے سینئر صحافیوں کو جانی و مالی نقصانات اور مواصلاتی ڈھانچے اور بحالی کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا جبکہریل اور سڑکوں کا نیٹ ورک کھولنے اور متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی پر بھی روشنی ڈالی۔
Comments are closed.