بجلی صارفین کے لیے بری خبر 

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں انیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیپرا جناب  انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت آج ہوئی۔

سماعت میں نیپرا ممبران ، انجئنیر رفیق احمد شیخ اور انجئنیر مقصود انور خان بھی موجود تھے۔

دوران سماعت نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں انیس پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا گیا ہے جو کہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر دو ارب روپےسے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا اور اس کا اطلاق صرف 1 ماہ  کے لئے ہو گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا جبکہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.