سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بگڑ گئی

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ناساز ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت دبئی میں زیادہ سگریٹ نوشی کے باعث بگڑ گئی تھی؛ وہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

زیادہ طبيعت خراب ہونے کے سبب ان کو کراچی کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آصف زرداری کو کورونا کے بعد سے صحت کے مسائل ہیں، وہ پھیپھڑوں کے قریب پانی دوبارہ نمودار ہونے کی شکایات پر اسپتال میں داخل ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی میں پھیپھڑوں میں پانی کی شکایت پر سابق صدر آصف علی زرداری کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری صحت کے باعث سیلاب کے دوران باہر نہیں نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی صحت کے لئے دعا اور پیغامات کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

 

 

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.