پاکستانی چاول پوری دنیا میں اپنی لذت اور معیار کی وجہ سے مشہور ہے، راجہ پرویز اشرف

 راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستانی چاول پوری دنیا میں اپنی لذت اور معیار کی وجہ سے مشہور ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لاہور میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاول کے برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور پاکستان دنیا کو بہترین چاول برآمد کرتا ہے جو دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی استحکام زرعی مصنوعات کی برآمد اور کسانوں کی ترقی سے جڑا ہوا ہے، کسانوں اور زرعی مصنوعات کے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی اور انکو بہترین سہولیات فراہمی سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زرعی مصنوعات اور خاص طور پر پاکستانی چاول پوری دنیا میں اپنی لذت اور معیار کی وجہ سے مشہور ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ  پاکستان کے چاول کے برآمد کنندگان کا ملک کے معاشی استحکام میں اہم کردار ہے۔

اس موقع پر انہوں نے چاول کے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی اور چاول کی نئی اقسام کاشت کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ زرعی شعبے کے ماہرین کو پاکستان میں چاول کی نئی اقسام متعارف کروانے کیلئے بھی کہا۔

انہوں نے چاول برآمد کنندگان پر بھی زور دیا کہ وہ چاول کی بہترین کوالٹی برآمد کریں جو دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے اور چاول کے برآمد کنندگان کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔

علی حسین اضغر چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے تقریب میں شرکت کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برآمد کنندگان دنیا میں بہترین کوالٹی کے چاول کی برآمد کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.