سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کرتے ہوئے عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کر دیا۔
کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق فوری ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا، وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا۔
وزیر اعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 73، معاونین خصوصی کی تعداد 28، وفاقی وزرا 34، وزرائے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
وزیر اعظم کے 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں ہے۔
Comments are closed.