پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم نےکہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے امدادی سرگرمیوں میں سعودی عرب کے سفیر کے اہم کردار کو بھی سراہا جنہوں نے ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فون پر اپنی حالیہ گفتگو کا ذکر کیا اور کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی مشترکہ خواہش ہے۔
مالاقات میں شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی طرف سے امدادی امداد کی فراہمی سمیت پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے بھرپور حمایت کے اظہار پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.