ایگزیکٹ کے خلاف سازشوں کا اہم کردار وکیل رضوان عباسی بے نقاب
پاکستان کے نامور تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے ایگزیکٹ کے وکیل رضوان عباسی کا راز فاش کردیا ہے۔
آپ سمجھتے ہوں گے میر جعفر ماضی کا قصہ ہے لیکن ڈھیر سارے میر جعفر آج بھی ہمارے اور آپ کے درمیان اب بھی موجود ہیں۔
ایگزیکٹ کے خلاف سازشوں کا اہم کردار کرنے والے وکیل رضوان عباسی بے نقاب ہوگئے ہیں۔ اپنے ہی موکل کو دھوکا دینے والے وکیل نے میر جعفر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کسی بھی مقدمے میں اپیل کا حق تیس سے ساٹھ روز ہوتا ہے لیکن رضوان عباسی نے ایگزیکٹ کے خلاف ایک سو دو روز بعد دائر ہونے والی اپیل پراعتراض تک نہیں اٹھایا۔
واضح رہے کہ یہ وہی رضوان عباسی ہیں جو نور مقدم کے قاتلوں اور ظالموں کے کیس کی پیروی کرتے نظر آتے ہیں جب کہ یہی میر جعفر شہباز گل کے خلاف عدالت میں امپورٹڈ حکومت کا کیس بھی لڑ رہے ہیں۔
صرف یہی نہیں رضوان عباسی وہی شخص ہیں جو عمران خان کے خلاف بھی عدالت میں حکومت کی ترجمانی کررہے ہیں۔
معروف کمپنی ایگزیکٹ کی جانب سے بھی ایک فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مزید قانونی قزاقی نہ جھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایگزیکٹ نے رضوان عباسی سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کے خلاف ہر فورم پر قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.