بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سیلاب کے متاثرین کو بروقت ریلیف ملا ، شازیہ مری
شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بارش اور سیلاب کے متاثرین کو بروقت ریلیف ملا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی سیاست گالی اور الزام تراشی کے گول دائرے تک محدود ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عالمی وقار دیکھ کر عمران خان تڑپ رہے ہیں جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بڑی کامیابی دنیا بھر کے سفیروں کی متاثرہ علاقوں میں آمد ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے لئے نہیں بارش اور سیلاب متاثرین کیلئے مدد مانگ رہے ہیں جبکہ عمران خان بطور وزیراعظم اپنے کاروباری اداروں کیلئے بھیک مانگتے رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب کی تباہی پر دشمن نے بھی ہمدردی کا اظہار کیا مگر عمران کا کردار شرمناک رہا ، عمران خان کی کوشش رہی کہ دنیا پاکستان کی مدد نہ کرے۔
شازیہ مری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صدر آصف علی زرداری کی جانب سے غریبوں کیلئے بڑا تحفہ ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بارش اور سیلاب کے متاثرین کو بروقت ریلیف ملا۔
وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے مزید کہا کہ اللہ کی ذات پر یقین ہے مشکل حالات سے نکل کر عوام کے سامنے سرخرو ہونگے۔
واضح رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی تقریر کرتا ہوں ایک آواز آنی شروع ہوجاتی ہے، پہلے ڈیزل کی آوازآتی تھی اب میلو کی آواز آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے مستقبل کا لیڈر بننا ہے، ایک لیڈر کے لئے سب سے ضروری ہے وہ لا الہ الا اللہ کو ماننے بھی پھر ملک ترقی کرے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سارے قوم کو امریکہ کا غلام بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے ہماری خواتین، بچوں اور جوانوں پر آنسو گیس فائر کئے اور پھر ڈٹائی سے کہتے ہیں کہ ہم نے ان کو ناکام کیا۔
سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیری بلوسم شہباز شریف کل ایک مفرور کو واپس ساتھ لے آیا، یہ مفرور ملک سے پیسے چوری کرتا رہا لیکن جب ہماری حکومت آئی تو ان کی کانپے ٹانگنا شروع ہوگئی جس کے بعد یہ مفرر ہوگیا تھا اور اب واپس پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں اور انہوں نے مزید پیسا بنانا ہے، یوتھ وننگ آپ تیاری کرو ہم نے ان سب کو چھپنےکی جگہ نہیں دینی، جب میں کال دونگا تو آپ نے پہنچنا ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناءاللہ اب تم چھپنے کی تیاری کرو میرا خطرناک پلان بن چکا ہے، اب جب کال دونگا تو رانا ثناءاللہ کی پولیس بھی ہمیں نہیں روک سکے گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب شہباز امریکہ گیا تھا تو کسی نے دیکھا اس نے کیا کہا ؟ کہتا ہے میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب سے دوستی چاہتے ہیں لیکن کسی کی غلامی نہیں چاہتے، امریکی جنگ میں ہمارے بزدل حکمرانوں نے 80 ہزار پاکستانیوں کو قربان کیا، ہم کسی کی جنگ میں اپنے قوم کو قربان نہیں ہونے دینگے۔
حقیقی آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ سب نے کالج ، یونیورسٹی جانا ہے، یونیورسٹی کالجز میں حقیقی آزادی کے لئے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ وقت قریب ہے تیاری کرلیں یہ میرا آخری مارچ ہوگا، مجھے یقین ہے اس کے بعد صاف شفاف الیکشن ہونگے۔
Comments are closed.