پاکستان کا امریکہ کے ساتھ دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو اپنے سفارتی طرز عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امریکہ کے ساتھ دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں ہے، یہ تعلقات خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے میں اہم رہے ہیں۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان امریکہ تعلقات مضبوط اور کثیر جہتی بن گئے ہیں، اس سے عوام اور دو طرفہ تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری طور پر مصروف عمل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین ریاستی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام کرے، بھارت امریکہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرے۔
Comments are closed.