اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت آج سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں رہنما ن لیگ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسحاق ڈار کی نشست کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ ایوان میں موجود حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ارکان سینیٹ کا چئیرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے نعرے بازی بھی کی جاری ہے تاہم چئیر مین سینٹ نے سیکورٹی اسٹاف کو طلب کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ سینیٹ اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر آرٹیفشل گری وہ بڑا چیلنج ہے ۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.