بیرونی مداخلت کے تحت نامور ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کی عوام پر بیرونی مداخلت کے تحت نامور ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر ہال میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا پاکستان ترقی کا ماڈل تھا لیکن جب سے یہ 2خاندان آئے ہیں ملک مقروض ہوتا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے3سال میں ہم نے انڈسٹری کو اوپر اٹھایا تھا اور 17سال بعد معیشت اوپر جارہی تھی، اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق معیشت ترقی کررہی تھی لیکن پھر بیرونی مداخلت کے تحت نامور ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج 50سال بعد پاکستان میں سب سےزیادہ مہنگائی ہے اور آج مہنگائی کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے ہیں، یہ کہتے ہیں آئی ایم ایف کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے جبکہ آئی ایم ایف ان کے ساتھ صرف 5ماہ سے ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک امیر تب ہوتا ہے جب ایکسپورٹس اوپر جاتی ہیں لیکن جب سے یہ2مافیا خاندان آئے ہیں بھارت اوربنگلا دیش آگے نکل گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں انڈسٹری بند ہو گئی ہے، موبائل فون کی 250 فیصد فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں، گاڑیوں کی فیکٹریاں50 فیصدکم ہو گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کہا عالمی منڈی میں چیزیں مہنگی ہوئی ہیں جبکہ عالمی منڈی میں پچھلے سال بھی چیزیں مہنگی تھیں اور ہمارا سب سے زیادہ تیل خریدنے میں ڈالر خرچ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نمبر ون بھگوڑانوازشریف جھوٹ بول کرگیا کہ بیمارہوں جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹ میں بھی دونمبری کی ہوئی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک سے پیسہ لوٹ کر باہ رلے جاتے ہیں اور تھوڑا سا مسئلہ آئے تو بھاگ جاتے ہیں لیکن جب این آر او ملتا ہے ڈیل ہوتی تو واپس آجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہم نے بھارت سے تجارت تب بند کی تھی کہ جب کشمیر پر اقدامات واپس نہیں لئے گئے تھے لیکن یہ آکر بھارت سے مشینری امپورٹ کررہے ہیں جبکہ اب تک 1 لاکھ فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.