اسحاق ڈار کی حلف برداری کا امکان، تحریک انصاف کا سینیٹ میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آج بطور سینیٹر حلف برداری کا امکان ہے جس پت تحریک انصاف کی جانب سے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج سینیٹ اجلاس کے دوران اسحاق ڈار کے حلف کے موقع پر بھر پور احتجاج کرے گی تاہم قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اس معاملے کو سینیٹ میں اٹھائیں گے۔

اسحاق ڈار کی حلف برداری کے معاملے پر تحریک انصاف نے مؤفق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد ایک اور این آر او کا نتیجہ ہے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اشتہاری کو سرکاری پڑوٹوکول میں واپس لایا گیا ہے۔

اس معاملے پر سینیٹر شہزاد وسم نے اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی اجلاس بھی طلب کر لیا  ہے جس میں آج کےاجلاس کے بارے حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔

خیال رہے کہ سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا  جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کرینگے ۔

اجلاس کے دوران سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بھی آج بطور سینیٹر حلف اٹھاے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سینیٹر کا حلف لینگے ۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.