ن لیگ کا سیاسی مخالف رہنماؤں کے بعد عوام کیخلاف بھی طاقت کے استعمال کا منصوبہ تیار

ن لیگ کی جانب سے سیاسی مخالف رہنماؤں کے بعد عوام کیخلاف بھی طاقت کے استعمال کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   لیگی رہنماووں نے عوامی مقامات پر اکیلے  نہ نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے خواتین اراکین اسمبلی سمیت پارٹی عہدیداروں و اراکین پارلیمان کو خفیہ ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے کوئی بھی مخالف سیاسی جماعت کا کارکن بدتمیزی، ہلڑ بازی، ہوٹنگ کرے یا راستہ روکے تو اس کا سختی سے موقع پر ہی جواب دیا جائے۔

ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ موقع پر سخت جواب نہ دینے سے مخالفین کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں اور ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے خصوصا خواتین اراکین اسمبلی و پارٹی عہدیدار اس ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدتمیز مخالف سیاسی کارکنوں سے اب انہی کی زبان میں بات کی جائے جبکہ بدتمیزی، ہلڑ بازی، راستہ روکنے اور آوازیں کسنے والوں کی موقع پر ویڈیوز بھی بنائی جائیں۔

 ہدایت نامہ نے بتایا کہ بدتمیزی کرنے والوں کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سمیت دیگر شناختی و قومی دستاویزات معطل کرنے پر بھی پارٹی غور کرے گی۔

   پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیگی اراکین و پارٹی عہدیداروں سے کی درخواست پر مقدمات درج کرنے کی زمہ داری رانا ثنااللہ و وزارت داخلہ کو سونپ دی گئی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.