ملکی معیشت کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں، عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیرونی دورے پر بے تحاشہ ملکی خزانے کے استعمال کا حساب مانگتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور اسکے دیوہیکل وفد نے بیرون ملک دوروں پر ملکی خزانے کو مفت مال کی طرح اڑایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بیرونی دوروں پر لاکھوں ڈالر خرچ کردیے مگر ملک کو ایک دھیلا نہ ملا جبکہ بھیک مانگنے کے بھی تمام جتن کیے مگر سوائے ملک کی بدنامی اور رسوائی کے کچھ ہاتھ نہ آیا۔

عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور اس کے وفد نے اپنے اللوں تللوں پر جو ملکی خزانہ اڑایا ہے قوم اس کا حساب مانگ رہی ہے، قوم کسی صورت محلاتی سازشوں اور لندن پلان کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسحاق ڈار چلا ہوا کارتوس ہے، پہلے بھی ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے وزیراعظم کے جہاز میں بھاگ گیا تھا، اسحاق ڈار کا فائدہ صرف شریف خاندان کو ہوگا، جن کے لیے یہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کام کرتا ہے۔

مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ شہباز زرداری حکومت ملکی معیشت کو ٹانکوں سے درست کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ملکی معیشت کا حل صرف مین سرجری ہے جو نئے انتخابات ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.