اکتوبر میں چوروں کا کھیل ختم ہوجائے گا، شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اکتوبر میں چوروں کا کھیل ختم ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کل 72 وزرا جن میں20 بے محکمہ کی رٹ چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ اطہر من اللہ کے پاس لگ گئی ہے حکمرانوں نےجیب سے10روپےسیلاب میں نہیں دیے ٹول ٹیکس بھی معاف کرا لیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ نیب کی ترامیم کالعدم ہوں گیں، اورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا جبکہ عنقریب مفرورں پہ ٹوکرا رکھ دیا جائے گا اور اکتوبر میں کھیل ختم ہو جائے گا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.