پاکستان کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونگے، اسد عمر

اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز کے خاندان کی پی ٹی آئی میں  ساتھیوں سمیت شمولیت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  انتہائی معتبر عزت دار سیاسی گھرانے کی شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایک اچھے وقت میں تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، یہ دور تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے،2022کا سال تاریخ میں یاد رکھا جاے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم آزاد تھے لیکن حقیقی معنوں میں آزاد نہیں تھے لیکن اب ایک دلیر لیڈر کی سربراہی میں قوم اکٹھے ہوگئی ہے، پاکستان کی تقدیر کے فیصلے لندن امریکا نہیں بلکہ اب اسلام آباد میں ہونگے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کا مطلب طاقت اللہ کے پاس ہے، آزادی کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے، عوام اپنی آزادی کے لئے محنت کر رہی ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف نے کہا کہ ہر سیاستدان کو سمجھ میں آگئی ہے اقتدار کا راستہ عوام کے ذریعے ہے، پاکستان کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونگے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کے لئے جو فنڈز دیئے وہ آپکا حق تھا، اسد عمر نے اپنے باپ کے پیسے نہیں دیئے، تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد اب سرے پیلس دوبئی میں ٹاور یا آیون فلیلڈ نہیں بنیں گے جبکہ اب اسلام آباد میں اسکول، کالج اور فیکٹریاں بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے معیشت کے ماہر اسحاق ڈار پاکستان آرہے ہیں، جو جو پاکستان آنا چاہتا ہے آجائے، عمران خان انتظار کررہا ہے۔

اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے تو اپنے دور میں پٹرول ،آٹا اور بجلی سستی بیچی تھی، اسحاق ڈار ہم تمہارا بھی انتظار کررہے ہیں، اسحق ڈار آپ وہ تمام اشیاء عمران خان کے ریٹ پر فروخت کرنا شروع کرو گے تو مانیں گے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ان سے سنبھالا نہیں جارہا، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ بند کمرے یا کسی بھی ڈیل سے نہیں ہوگا، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ یہاں کے عوام کریں گے جبکہ اب پاکستان کے پیسے سے لندن میں نہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ بنیں گے اور نہ ہی سویٹزر لینڈ میں محل بنیں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.