مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک قابل مذمت ہے، اسلم غوری

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے کارناموں میں معیشت کی تباہی، کشمیر کو بھارت کے حوالے کرنے، مذہبی اقدار پامال کرنے اور نوجوان نسل کے اخلاق بگاڑنے جیسے جرائم شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خود بھی بد اخلاق ہیں اور ان کے کارکنوں کو بھی کوئی شرم اور حیاء نہیں، مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک قابل مذمت ہے، خواتین کو ہراساں کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، پی ٹی آئی کے اپنے جلسوں میں خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے تو دیگر جماعتوں کی ماؤں بہنوں کے بارے میں ان سے اچھے رویے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان فسادی ہیں، اقتدار ہاتھ سے گیا تو ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں، ان کو صرف اقتدار سے نکالنا کافی نہیں، سیاست سے بھی بے دخل کرنا ہو گا، نئی نسل کے اخلاق بگاڑنے کا خمیازہ عشروں تک قوم کو بھگتنا ہو گا، ملک اور قوم کی بقا ہی اس میں ہے کہ عمران خان سے جان چھڑا کر قوم اور ملک کو بچایا جائے۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں سیاست کے خواہ ہیں ورنہ یہ یوتھیے ہمارے کارکنوں کی ایک مار ہیں، نیازی اور اس کے یوتھیوں نے بدتہذیبی کا طریقہ نہیں چھوڑا تو اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان نے مریم اورنگزیب کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔

نواز شریف کی رہائش گاہ کے قریب واقع کافی شاپ میں پی ٹی آئی مظاہرین مریم اورنگزیب سے سوالات کرنے لگے۔

پی ٹی آئی کارکنان نے مریم اورنگزیب سے اوورسیز ووٹنگ کا حق چھینے پر بھی سوال کیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.