سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، شیخ رشید
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے۔
حالات کےتقاضوں کودیکھ کرن لیگ بھی الیکشن مہم پرنکل رہی ہےستمبرستمگر ہے،اکتوبرمیں اہم فیصلے ہوجائیں گےمعاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ اگرکسی نےکال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پرہونگےکیونکہ ان کےگھروں میں بھوک اورننگ ہےوقت کاتقاضہ ہےکہ انااورضد کوچھوڑکر صاف،شفاف الیکشن کافوری فیصلہ کیاجائے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 25, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی، شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگرملوں کےلئے انجینئر منگواتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان عام آدمی کےمسائل نہیں سمجھ رہا،صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پرنکل رہی ہے کیونکہ ستمبرستمگر ہے جبکہ اکتوبرمیں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اگر کسی نے کال نہ دی تو بھی لوگ سڑکوں پرہونگے کیونکہ ان کےگھروں میں بھوک اورننگ ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وقت کاتقاضہ ہے کہ انا اور ضد کو چھوڑ کر صاف،شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔
Comments are closed.