اب عوام امپورٹڈ حکومت کو جیل بھیج کر ہی دم لیں گے، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اب عوام امپورٹڈ حکومت کو جیل بھیج کر ہی دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک پیغام میں کہا  کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کی تقریر کو سنسر کیا جارہا ہے، اتنا گھبرا گئے ہیں کہ ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانیوں کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو نہیں نکال سکتے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت جو مرضی کرلے عوام نے ان کو اب جیلوں میں بھیج کر ہی دم لینا ہے، انشاءاللہ۔

اس سے قبل اپنے ایک اور پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان جہاں جارہے ہے وہاں تاریخی جلسہ ہورہے ہے،رحیم یار خان پنجاب اور سندھ کے بارڈر پرہے جہاں عوام نے امپورٹڈ حکومت کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ اب انتظار ہے کپتان کی فائنل کال کا جب امپورٹڈ حکومت کو اقتدار سے باہر کرے گے اور عمران خان کو 2 تہائی سے وزیراعظم بنائے گے، انشاءاللہ۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.